اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اب برطانیہ بھی داعش کے خلاف جنگ میں کود پڑا ہے اور ایک سکیورٹی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ داعش برطانیہ سے بدلہ لینے کے لیے پیرس حملے کی طرز پر لندن یا کسی دوسرے بڑے برطانوی شہر میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور تنظیم یہ حملہ کچھ ہی دنوں میں کرنا چاہتی ہے۔سکیورٹی ماہر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں حملوں کے لیے داعش ان برطانوی باشندوں کو استعمال کرے گی جو شام جا کر اس میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، وہ انہیں کسی طرح واپس برطانیہ پہنچائے گی، جو واپس پہنچ کر حملہ کریں گے۔
.......
/169